مورخہ 9 دسمبر 2021 بروز جمعرات یونیورسٹی آف میانوالی شعبہ اردو میں اردو لٹریری سوسائٹی اردو مجلس کے لیے نائب صدر،جنرل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں کے لیے الیکشن کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر شعبہ اردو کے طلباء نے بھرپور شرکت کی اور نہایت جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔
اس الیکشن نے نہ صرف طلباء میں حق رائے دہی کے شعور کو اجاگر کیا بلکہ ان میں قوت فیصلہ کو بھی تقویت دی۔
اس موقع پر رئیس جامعہ جناب ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے فرمایا کہ “جامعات میں اس طرح کی سرگرمیاں نوجواں نسل میں سیاسی و سماجی شعور کو بیدار کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں”۔
صدر شعبہ و ڈین فیکلٹی آف
آرٹس ڈاکٹر شفیق صف نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کر کرتے ہوئے کہا کہ”اردو مجلس نہ صرف اردو زبان وادب کے فروغ کے لیے کام کرے گی بلکہ اسکے پلیٹ فارم سے یونیورسٹی آف میانوالی میں علمی وادبی سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔