یونیورسٹی آف میانوالی کی فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی (F&PC) کا بارہواں اجلاس مورخہ 12 جنوری 2026ء کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ، وائس چانسلر، یونیورسٹی آف میانوالی نے کی۔
اجلاس میں محکمہ اعلیٰ تعلیم (HED)، محکمہ خزانہ (Finance Department) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے نامزد نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران یونیورسٹی کی مجموعی مالی صورتحال اور مالی نظم و نسق پر جامع اور تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اس ضمن میں یونیورسٹی کے ملازمین کے لیے مجوزہ حج و عمرہ پالیسی اور میڈیکل پالیسی پر بھی سنجیدہ اور بامقصد بحث کی گئی۔
مزید برآں، طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے کمیونٹی انڈومنٹ فنڈ کے قیام سے متعلق تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ یہ اجلاس اپنی نوعیت کا یونیورسٹی آف میانوالی میں ہی منعقد ہونے والا پہلا اجلاس تھا، جس کے انعقاد کا سہرا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ندیم شیخ کے سر جاتا ہے۔ کمیٹی کے معزز اراکین نے یونیورسٹی کی پائیدار ترقی، مالی استحکام اور طلبہ کی فلاح کے حوالے سے وائس چانسلر کے وژن، قیادت اور اقدامات کو سراہا۔
یہ امر اہم اور قابلِ توجہ ہے کہ وائس چانسلر نے یونیورسٹی میں جوائننگ کے محض 20 دن کے اندر اس نوعیت کا ایک اہم، جامع اور تاریخی اجلاس منعقد کیا، جو ان کی مؤثر قیادت، واضح وژن، ادارہ جاتی اصلاحات اور جامع حکمت عملی کے عزم کا مظہر ہے اور یونیورسٹی کی مالی مضبوطی، انتظامی شفافیت اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے ان کی سنجیدہ پیش قدمی کو اجاگر کرتا ہے۔
اجلاس کے اختتام پر وائس چانسلر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی آف میانوالی کو ایک مضبوط، شفاف، مالی طور پر مستحکم اور طلبہ دوست ادارہ بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جاتے رہیں گے



