پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن حکومت پنجاب

میانوالی ( 2022 ) وزیراعلی پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022ء سیزن 2 کے ضلع میانوالی کی سطح کے مقابلے پنجاب کونسل آف دی آرٹس سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف میانوالی ، میانوالی میں منعقد ہوئے۔ ان میں موسیقی، ادب، مصوری، دستکاری، لوک رقص اور تھیٹر کے مقابلے شامل تھے ۔ وائس چانسلر یونیورسٹی آف میانوالی پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان نے بطور مہمان خصوصی مقابلہ جات میں شرکت کی۔ انہوں نے نوجوان نسل کو تخلیقی مقابلہ جات میں شامل ہونے کیلیے موقع فراہم کرنےپہ اور دیہی رہن سہن کی عکاسی کرتے ماڈل کو اور کونسل کی کاوشوں کو سراہا اور شاباش دیتے ہوئے حوصلہ افزائی کی۔ ڈائریکٹر آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی اور فوکل پرسن ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 2022ء اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدنان خالق بھٹی نے مقابلہ جات ترتیب دینے اور پروگرام سے متعلق بریف کیا۔ مقابلہ جات میں متعلقہ شعبوں سے ماہرین نے بطور منصنین اپنا کردار ادا کیا۔ نتائج کے مطابق ضلعی مقابلہ جات کیٹیگری موسیقی میں کرامت کنول نے پہلی، سعید بھٹی نے دوسری اور تیسری نگاہ فاطمہ اور ادب میں اول پوزیشن صاحبزادہ محمد بلال منظور نے، دوم سدرہ نسیم نے اور سوم امداد حسین خان ترگوی نے حاصل کی۔ مصوری میں انعم رضا نے پہلی، سجاد فیصل نے دوسری اور علیشاہ بیمش نے تیسری جبکہ دستکاری میں سندس تنویر نے اول ، سمیعیہ شفیق نے دوم اور سعدیہ گل نے سوم پوزیشن اور لوک رقص میں اسپیشل ایجوکیشن سکول میانوالی کی گرلز نے پہلی، امانت گروپ نے دوسری اور دلشاد گروپ نے تیسری اور تھیٹر میں میانوالی یونیورسٹی کی ٹیم نے ڈرام بیداری کے ساتھ اول ، پپلاں شاہکار نے بشری کا گھر عنوان کے ساتھ دوسری جبکہ بھٹی گروپ نے مالک اور نوکر پیش کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور ان کا جوش و ولولہ دیدنی تھا جسے سب نے سراہا۔ اس موقع پہ ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ میانوالی تنویر خالد، لیکچرار شفعان خالق بھٹی ، یونیورسٹی کے دیگر افسران ، آرٹس کونسل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرثاقب علی رضا سمیت ضلع کے معززین کے علاوہ دیگر اہلکار موجود تھے۔ #

منتظم پروگرام

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *